Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

22، اگست کے دن قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف پھیلائے گئے تمام منفی پروپیگنڈوں اور سازشوں کو عوام حق پرست امیدواروں کو اپنے اعتمادکا ووٹ منہدم کردیں گے، رؤف صدیقی


22، اگست کے دن قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف پھیلائے گئے تمام منفی پروپیگنڈوں اور سازشوں کو عوام حق پرست امیدواروں کو اپنے اعتمادکا ووٹ منہدم کردیں گے، رؤف صدیقی
 Posted on: 8/19/2013
22، اگست کے دن قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف پھیلائے گئے تمام منفی پروپیگنڈوں اور سازشوں کو عوام حق پرست امیدواروں کو اپنے اعتمادکا ووٹ منہدم22، اگست کے دن قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف پھیلائے گئے تمام منفی پروپیگنڈوں اور سازشوں کو عوام حق پرست امیدواروں کو اپنے اعتمادکا ووٹ منہدم کردیں گے، رؤف صدیقیکردیں گے، رؤف صدیقی 
جناب الطاف حسین دنیا کی بدلتی صورتحال سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہی پاکستان کو دہشتگردی کے عفریت سے نکال سکتے ہیں 
پی ایس 103کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جمہوریہ کالونی بڑا میدان میں کرسچن کمیونٹی کے اجتماع اور نارتھ ناظم آباد بلاک Bمیں عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔19، اگست2013ء 
ضمنی الیکشن 2013ء میں پی ایس 103کی نشست پر نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست امیدوار رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ 22، اگست کا ضمنی انتخابات میں حق پرست امیدواروں کی کامیابی کا تاریخ ساز دن ثابت ہوگا اور اس دن قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف پھیلائے گئے تمام منفی پروپیگنڈوں اور سازشوں کو ایک مرتبہ پھر عوام اپنے اعتمادکے ووٹ سے مسترد کردیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں جمہوریہ کالونی بڑا میدان میں کرسچن کمیونٹی کے اجتماع، نارتھ ناظم آباد بلا ک Bمیں عید ملن پارٹی سے اپنے خطاب اور نارتھ ناظم آباد بلا ک Fکے معززین سے ملاقات کے دوران ان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حق پرست ارکان قومی اسمبلی ریحان ہاشمی اور شیخ صلاح الدین بھی موجود تھے ۔ رؤف صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین باطل پرست قوتوں کے سامنے حق و سچ اور جدوجہد کی زندہ مثال ہیں اور انہیں حق پرستی کی راہ سے ہٹانے کیلئے ایم کیوایم کے خلاف شروع دن کے ساتھ ہی مذموم سازشوں کا آغاز کردیا گیا تاہم قائد تحریک جناب الطاف حسین کی مستقل مزاجی ، ثابت قدمی اور مضبوط اعصاب اور تحریکی جدوجہد کی کامیابی کی لگن کے باعث ایم کیوایم کو نہ صرف عروج حاصل ہوا بلکہ ملک و قوم کو استحکام بھی میسر آیا اور اور جمہوریت کو بھی فروغ ملا ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے قیام کے ساتھ ہی جناب الطاف حسین نے ملک کی سیاست میں خدمت کے عمل کو متعارف کرایا اور اسی عوامی خدمت کے جذبے اور ملک سے کرپشن اور لوٹ مار نظام کے خاتمے کیلئے انہوں نے اپنے لڑکپن ، جوانی کی خواہشات اور احساسات کو ملک و قوم کیلئے قربان کردیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں جناب الطاف حسین دنیا بھر کی بدلتی صورتحال سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ وہ پاکستان کے واحد رہنما ہیں جو ملک و قوم کو دہشت گردی کے گرداب ، کرپشن ، لوٹ مار ، اقرباء پروری کی دلدل سے نکال کر مثبت سمت کی جانب گامزن کرسکتے ہیں ۔ رؤف صدیقی نے کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 22اگست کے دن حق پرست امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں اور جناب الطاف حسین پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کریں ۔ 

12/21/2024 4:36:53 AM