تمام سینئر وجونیئرکارکنان کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہوں خدارا! آج قائدتحریک الطاف حسین کا خطاب ضرورسنیں، رابطہ کمیٹی
قائد تحریک الطاف حسین کا خطاب پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑے پانچ سے6 بجے کے درمیان متوقع ہے ۔
کارکنان ، قائد تحریک کی تقریرکے جملے لکھ کر محفوظ کرلیں اورپڑھتے بھی رہیں تاکہ موجودہ اور آنے والے حالات ان کیلئے حیرانگی کا باعث نہ ہوں۔
کراچی۔۔۔19، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تمام سینئر اور جونیئر تحریکی کارکنان اورہمدردوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ آج خدارا وہ کتنی ہی اہم مصروفیات میں کیوں نہ مصروف ہوں لیکن وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خطاب جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے سے 6 کے درمیان موقع ہے ، اسے ضرورسنیں اور اگر وہ قائد تحریک کی تقریرکے کچھ جملے لکھ سکتے ہیں تو ضرورلکھ کر ان جملوں کو محفوظ بھی کرلیں اور پڑھتے بھی رہیں تاکہ موجودہ اور آنے والے حالات ان کیلئے حیرانگی کا باعث نہ ہوں۔