ایم کیوایم شعبہ خواتین کی ذمہ داران کا عائشہ منزل پر واقع جماعت خانہ کا تعزیتی دورہ
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے سوگوار لواحقین کو تعزیتی پیغام پہنچایا
کراچی ۔۔۔۔18اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج سلمی آصف اور اراکین نے عائشہ منزل پر واقع جماعت خانہ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں شیریں شمس الدین اور ان کے کم سن صاحبزادے شمائل کے جاں بحق ہونے پر جماعت خانہ جاکر سواگواران سے ملاقات کی اور جناب الطاف حسین کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ انہوں نے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کو شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس میں ملوث دہشت گردوں کوفی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور سواگوار کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی