ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی بلوچستان کے انچارج کی بھتیجی کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔18، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی بلوچستان کے انچارج عبد الخالق بلوچ کی بھتیجی محترمہ سمبریناکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)