لیاقت آباد سیکٹر کے کارکن عارف وارثی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
کراچی ۔۔۔۔18اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لیاقت آبادسیکٹر یونٹ 158کے کارکن عارف وارثی کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے ۔آمین
دریں اثناء مرحوم کوپاپوش نگر کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں اداکی گئی ،نماز جنازہ وتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی ،لیاقت آباد سیکٹر ویونٹس کے ذمہ داران وکارکنان اہلیان علاقہ سمیت مرحوم کے عزیز واقارب بڑی تعداد میں شرکت کی۔