Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انجینئرنگ سے وابستہ پڑھے لکھے اور باشعور افراد نت نئی جہتیں تلاش کرکے دنیا کے جدید تقاضوں کے مطابق انسانی زندگی میں آسانیاں فراہم کرتے ہیں، انجینئر ناصر جمال


انجینئرنگ سے وابستہ پڑھے لکھے اور باشعور افراد نت نئی جہتیں تلاش کرکے دنیا کے جدید تقاضوں کے مطابق انسانی زندگی میں آسانیاں فراہم کرتے ہیں، انجینئر ناصر جمال
 Posted on: 8/18/2013
انجینئرنگ سے وابستہ پڑھے لکھے اور باشعور افراد نت نئی جہتیں تلاش کرکے دنیا کے جدید تقاضوں کے مطابق انسانی زندگی میں آسانیاں فراہم کرتے ہیں، انجینئر ناصر جمال 
IEPکے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔18، اگست2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے انجینئرنگ کے شعبہ کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جبکہ انجینئرنگ کے شعبہ سے وابستہ تعلیم یافتہ افراد کو ملک کی سیاست میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ پاکستان (IEP)کے زیرا ہتمام گزشتہ روز ریجنٹ پلازا میں منعقدہ عید ملن پارٹی کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حق پرست ارکان قومی اسمبلی سفیان یوسف، ساجد احمد، آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ کے اراکین کے علاوہ متحڈہ قومی موومنٹ کے انجینئرز فورم سے تعلق رکھنے والے انجینئروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ انجینئر ناصر جمال نے کہا کہ ایم کیوایم ہر شعبے اور پیشے سے وابستہ پڑھے لکھے اور با صلاحیت افراد کو نہ صرف قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے بلکہ ان کے جائز مقام اور حقوق کیلئے ملک کے منتخب ایوانوں میں آواز بھی بلند کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ انجینئرنگ سے وابستہ پڑھے لکھے اور باشعور افراد نت نئی جہتیں تلاش کرکے دنیا کے جدید تقاضوں کے مطابق انسانی زندگی میں آسانیاں فراہم کرتے ہیں اور پاکستان کی سیاست میں بھی انجینئرنگ کے شعبہ سے وابستہ افراد کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ملک کی سیاست میں پڑھے لکھے اور باشعور طبقہ کے بجائے جاگیردارانہ ذہنیت کے حامل افراد کا قبضہ ہے جس کے سبب ملک ترقی کے بجائے تنزلی کی جانب مائل ہے ۔ انجینئر ناصر جمال نے زور دیا کہ انجینئرز پاکستان کے سیاسی ماحول میں جاگیردارانہ ذہنیت کی سوچ حاوی ہونے کے سبب ہرگز مایوس نہ ہوں اور اپنی صلاحیتوں سے ملک کی سیاست کے منفی پہلوؤں اور رجحانات کو مثبت سمت میں تبدیل کرنے کیلئے ہرممکن کردار ادا کریں ۔ 


12/26/2024 6:48:17 AM