ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 133-A کے کارکن امجد سبحان کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔18؍ اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 133-Aکے کارکن امجد سبحان کی شہاد ت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔