رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کے ایم او سی سچل سیکٹر یونٹ عبداللہ شاہ غازی گوٹھ کے محمد حسین شاہانی اور محمد حسن شاہانی کو ایم کیوایم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا
کراچی:۔۔17؍ اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی اور غیر تنظیمی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بناء پر کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی (کے ایم او سی) سچل سیکٹر یونٹ عبداللہ شاہ غازی گوٹھ کے یونٹ کمیٹی ممبر محمد حسین شاہانی اور کارکن محمد حسن شاہانی کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے تمام ذمہ داران و کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ یونٹ کمیٹی ممبر محمد حسین شاہانی اور کارکن محمدحسن شاہانی سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہ رکھیں ۔