Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے وفودکی مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام ،مشائخ عظام اور مذہبی مفکرین سے ملاقاتیں


ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے وفودکی مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام ،مشائخ عظام اور مذہبی مفکرین سے ملاقاتیں
 Posted on: 1/3/2016 1
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے وفودکی مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام ،مشائخ عظام اور مذہبی مفکرین سے ملاقاتیں
اراکین رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ اورعبد الحسیب نے علامہ اسد دیوبندی،حافظ محمد سلفی، علامہ اشرف گورمانی ،علامہ فرقان حیدر، آغا حسین مسعودی ، علامہ علی کرار نقوی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں
ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال بالخصوص سعودیہ عرب اور ایران کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے ملک میں مختلف مکاتب فکر کے عوام کے درمیان بھائی چارے اور محبت کی فضاء کو قائم رکھنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
وفود کے اراکین نے علماء کرام کو 4جنوری کو لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ہونیوالے اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی
کراچی ۔۔۔۔3جنوری2016ء
تیزی سے بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال اور سعودیہ عرب و ایران کے مابین کشیدگی کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کے پیش نظرمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر رابطہ کمیٹی کے وفود نے اتوار کی شام مختلف مکاتب فکر و مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام ، مشائخ عظام اور مفکرین کرام سے ملاقاتیں کرکے موجوہ صورتحال میں عوام کے درمیان محبت و ہم آہنگی پیداکرنے کیلئے اہم کردار اداکرنے کیلئے ان سے اپیل کی۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی رکن عارف خان ایڈوکیٹ نے معروف علما ء کرام علامہ فرقان حیدر ،آغا حسین مسعودی اور اہل تشیع عالم علی قرار نقوی سے جبکہ رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے علامہ اسد دیو بندی ،حافظ محمد سلفی اورسنی علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ اشرف گورمانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔ملاقاتوں میں ملک کی موجودہ صورتحال بالخصوص سعودیہ عرب اور ایران کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے ملک میں مختلف مکاتب فکر کے عوام کے درمیان بھائی چارے اور محبت کی فضاء کو قائم رکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عارف خان ایڈوکیٹ کے ہمراہ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انور رضا اور عبدالحسیب کے ہمراہ علماء کمیٹی کے رکن ناصر یامین بھی و دیگر ذمہ داران شامل تھے۔وفودکے اراکین نے علماء کرام کو 4جنوری کی شام لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں اتحاد بین المذاہب کے سلسلے میں ہونیوالے اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔


10/1/2024 9:16:47 PM