ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر یونٹ یوسی 3-B کے سابق یونٹ انچارج صدیق یار خان کا لاپتہ ہونے کے بعد بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردوں کو مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے
کراچی:۔۔17؍ اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر یونٹ یوسی 3-Bکے سابق یونٹ انچارج صدیق یار خان کے اغواء کے بعد انکے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردوں کو مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور آج تک ایک بھی دہشت گرد کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے شہید کے سو گواران سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوءے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ صدیق یار خان کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیں اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے آئین و قانون کے مطابق سخت سے سخت سے سزادی جائے۔