ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر یونٹ یو سی 3-B کے سابق یونٹ انچارج صدیق یار خان کے اغواء کے بعد انکی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔17؍ اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر یونٹ یوسی 3-B کے سابق یونٹ انچارج صدیق یار خان کے اغواء کے بعد انکی شہاد ت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ صدیق یار خان شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔