لیاری کی کچھی برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کرکے انہیں ان کے گھروں پر آباد کیا جائے۔ الطاف حسین
کچھی برادری کو جرائم پیشہ عناصر کے مسلح حملوں کا سامنا ہے اور اپنے گھروں سے بیدخل ہونا پڑا ہے
کچھی برادری کے ہزاروں نوجوان، بزرگ، عورتیں اور بچے سندھ کے مختلف علاقوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں
کچھی برادری کے بیدخل خاندانوں کو انکے گھروں پر آباد کیا جائے۔ وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ
لندن ۔۔۔ 17 اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے وفاقی اورصوبائی حکومت سے پرذورمطالبہ کیاہے کہ لیاری کی کچھی برادری کوتحفظ فراہم کیاجائے اورانہیں تحفظ فراہم کرکے انہیں ان کے گھروں پر آبادکیاجائے۔انہوں نے یہ مطالبہ ہفتہ کومیرپورخاص زون میں ذمہ داران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے لیاری میں دہشت گردوں کے مظالم کی وجہ سے بیدخل کئے گئے کچھی برادری کے افرادکی ان کے گھروں پر فوری بحالی کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بے گناہ کچھی برادری کے ساتھ کئے جانے والے مظالم قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھی برادری کے لوگ قیام پاکستان سے پہلے کراچی کے مختلف علاقوں میںآبادہیں اوریہ انکے آباؤاجداد کی سرزمین ہے۔یہ ظلم کی انتہاہے کہ آج کے دورمیں بھی ان لوگوں کومسلح حملوں کاسامناہے اوراپنے گھروں سے بیدخل ہوناپڑاہے۔ کچھی برادری کے ہزاروں نوجوان،بزرگ، عورتیں بچے سندھ کے مختلف علاقوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ کچھی برادری کوبیدخل خاندانوں کوانکے گھروں پرآباد کیاجائے۔