ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی بلدیہ ٹاؤن یو سی 2 کے یونٹ انچارج نذیر حسین لغاری کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔17، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی بلدیہ ٹاؤن یوسی 2کے یونٹ انچارج نذیر حسین لغاری کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نذیر حسین لغاری شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔