سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کی لندن میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات
سندھ اورپاکستان کی سیاسی صورتحال اور امن وامان سمیت ملک کے عوام کودرپیش تفصیلی تبادلہء خیال
رحمن ملک نے الطاف حسین کوصدرآصف زرداری کی جانب سے خیرسگالی اورنیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا
دونوں جماعتیں ماضی میں بھی بات چیت اور افہام وتفہیم کے ذریعے ملکر کام کرتی رہی ہیں اور درپیش مسائل کا حل نکالتی رہی ہیں
سندھ کے عوام اور پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے قومی مسائل کے حل کیلئے دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گی اورمسائل کو مل جل کر حل کریں گی
عہدہء صدارت اور جمہوری دور کے پانچ سال مکمل ہونے پر صدر آصف زرداری کو الطاف حسین کی مبارکباد
وزیر داخلہ کی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے چلانے پر سینیٹر رحمن ملک کو الطاف حسین کا خراج تحسین
لندن ۔۔۔ 16 اگست 2013ء
پاکستان پیپلزپارٹی کے وائس پریزیڈینٹ اورسابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹر رحمن ملک نے آج لندن میں ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات ڈھائی گھنٹہ جاری رہی جس میں سندھ اورپاکستان کی سیاسی صورتحال اور امن وامان سمیت ملک کے عوام کودرپیش تفصیلی تبادلہ ء خیال کیاگیا۔ سینیٹررحمن ملک نے جناب الطاف حسین کوصدرآصف زرداری کی جانب سے خیرسگالی اورنیک تمناؤں کاپیغام پہنچایا۔گفتگومیں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ دونوں جماعتیں ماضی میں بھی بات چیت اورافہام وتفہیم کے ذریعے ملکر کام کرتی رہی ہیں اوردرپیش مسائل کاحل نکالتی رہی ہیں۔دونوں رہنماؤں نے اس امرکابھی اظہارکیاکہ آئندہ بھی ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رہے گا اورصوبہ سندھ کے عوام اورپاکستان کے مفاد کوسامنے رکھتے ہوئے قومی مسائل کے حل کیلئے دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپورتعاون کریں گی اورمسائل کومل جل کرحل کریں گی۔ انہوں نے رحمن ملک کی آمدپر ان کاشکریہ اداکیا اورصدرآصف زرداری کیلئے دعاؤں اورخیرسگالی کاپیغام دیا۔جناب الطا ف حسین نے عہدہ ء صدارت اورجمہوری دور کے پانچ سال مکمل ہونے پر صدرآصف زرداری کومبارکباداورخراج تحسین پیش کیا۔جنا ب الطاف حسین نے پانچ سال وزیر داخلہ کی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے چلانے پر سینیٹررحمن ملک کوبھی خراج تحسین پیش کیااورملک میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے انکی کوششوں کو سراہا۔