پشاور میں نامعلوم افراد کی جانب سے گھر میں گھس کر عوامی نیشنل پارٹی کی رہنماء نجمہ حنیف کے قتل پر ڈاکٹر فاروق ستار کا اظہارمذمت
خاتون کو دہشت گرد ی کا نشانہ بنانا ایک شرمناک اور قابل مذمت عمل ہے
نجمہ حنیف کے قتل کا نوٹس لیا جائے اور اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکیا جائے۔
کراچی ۔۔۔16، اگست2013ء
قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے پشاور میں نامعلوم افراد کی جانب سے گھر میں گھس کر عوامی نیشنل پارٹی کی رہنماء نجمہ حنیف کے قتل کی سخت ترین الفاظ مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو بزدلانہ کارروائی قرار دیاہے ۔ایک بیاں میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی جانب سے خاتون کو دہشت گرد ی کا نشانہ بنانا ایک شرمناک اور قابل مذمت عمل ہے ۔ انہوں نے اے این پی کے رہنماؤں سمیت مرحومہ کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعظم میاں نوازشریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثاراور خبیر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ پر ویزخٹک سے مطالبہ کیاہے کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی کی رہنماء نجمہ حنیف کے قتل کا نوٹس لیں اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔