Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فوج اور اسٹیبلشمنٹ خدارا مہاجروں کو غدار سمجھنا چھوڑدیں، الطاف حسین


فوج اور اسٹیبلشمنٹ خدارا مہاجروں کو غدار سمجھنا چھوڑدیں، الطاف حسین
 Posted on: 12/19/2015
فوج اور اسٹیبلشمنٹ خدارا مہاجروں کو غدار سمجھنا چھوڑدیں، الطاف حسین
ہم پاکستان کو توڑنا نہیں چاہتے بلکہ پاکستان کو مضبوط و مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں
ہم پاکستان کے خلاف نہیں، ہم فوج کے خلاف نہیں، ہم لوٹ مار اور کرپشن کے خلاف ہیں
جنرل راحیل شریف، تمام کورکمانڈرز، آئی ایس آئی اور اسٹیبلشمنٹ اگر مہاجروں کے خلاف پھیلائی گئی نفرت اور غلط فہمیوں کو ختم کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تو یہ ملک کی بڑی خدمت ہوگی
ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبر کو دعوت دیتا ہوں کہ ماضی میں ہمارے اور آپ کے درمیان کچھ کہا سنا ہوگیا تو اس پر مٹی ڈالئے
آئیے! وطن عزیز کی خاطر نئے سرے سے بہتر تعلقات کا آغاز کریں اور ملک کی تعمیروترقی کیلئے ایک نیا سوشل کنٹریکٹ کریں
فوج اور ایم کیوایم شانہ بشانہ ہوگئے تو دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کی طرف ٹیڑھی نگاہ سے نہیں دیکھ سکے گی
ہم کسی بھی زبان بولنے والے سے نفرت نہیں کرتے، سب کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں، کسی سے لڑائی نہیں چاہتے
ہم ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، پورے ملک کو ترقی دینا چاہتے ہیں، سڑکوں اور فلائی اوورز کا جال بچھانا چاہتے ہیں
سندھی اور دیگر ماہرین کو ایک ساتھ بٹھائیے، کالاباغ ڈیم پر خدشات دور کیجئے اور کالاباغ ڈیم بھی بنایئے
بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی نے ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کے بارے میں پھیلائے گئے منفی تاثر کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے
سندھ کے شہر ی علاقوں کا صوبہ بنایا جائے، ہم نے صوبہ کے قیام کے حق میں جدوجہد شروع کردی تو پھر چاہے کوئی بھی قربانی دینی پڑے ہم صوبہ کی جدوجہد نہیں چھوڑیں گے
جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقدہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے فون پرخطاب
لندن ۔۔۔ 19 دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، تمام کورکمانڈرز، آئی ایس آئی اوراسٹیبلشمنٹ کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ میں آپ سے بہت ادب کے ساتھ درخواست کرتاہوں کہ خدارا مہاجروں کوغدارسمجھناچھوڑدیں،آپ مہاجروں کے خلاف پھیلائی گئی نفرت وکدورت اورغلط فہمیوں کوختم کرانے کیلئے اپناکرداراداکریں تویہ ملک کی بڑی خدمت ہوگی، فوج اورایم کیوایم شانہ بشانہ ہوگئے تودنیاکی کوئی بھی طاقت پاکستان کی طرف ٹیڑھی نگاہ سے نہیں دیکھ سکے گی۔جناب الطاف حسین نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کی شب جناح گراؤنڈ عزیزآبادمیں منعقدہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے فون پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع میں کراچی کے میئراورڈپٹی میئرکیلئے ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار وسیم اختر، ڈاکٹر ارشد وہرہ اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ایم کیوایم کے یوسی چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور کونسلروں نے تحریک سے وفاداری اورعوام کی بلاامتیاز خدمت کا حلف اٹھایا۔ ایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستارنے ان سے حلف لیا۔ 
جناب الطاف حسین نے آرمی چیف ، کورکمانڈرزاورآئی ایس آئی کی اسٹیبلشمنٹ کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اچھے اوربرے لوگ ہرپارٹی اورہرقوم میں ہوتے ہیں لیکن چند افرادکی بناء پر پوری پارٹی یاپوری قوم کوغلط سمجھناکسی طورپربھی درست نہیں ۔ اگرآپ کی اطلاعات کے مطابق ایم کیوایم کے کچھ لوگ کسی کے ایجنٹ بنے توپاکستان میں کونسی پارٹی یاکونسی قوم ہے کہ جس سے تعلق رکھنے والے افراد کسی قوت کے ایجنٹ نہیں بنے؟حتیٰ کہ فوج سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی دوسری قوتوں کے ایجنٹ بنے توکیااس بنیادپر پوری فوج کوغدارکہنا درست ہوگا؟اگرن لیگ میں چندلوگ کسی کے ایجنٹ ہوں تو کیاپوری مسلم لیگ ن کوغدارکہاجائے گا؟ بھٹوکی پھانسی کے بعدجب پیپلزپارٹی کے خلاف آپریشن ہواتو پیپلزپارٹی کے لوگوں نے دوسرے ملکوں میں جاکرپناہ لی، کچھ لو گ انڈیا بھی گئے ، پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق گورنرپنجاب ملک غلام مصطفےٰ کھرنے تویہاں تک کہاکہ ’’ ہم بھارتی ٹینکوں پر بیٹھ کرآئیں گے ‘‘ لیکن سب معاف کردیئے گئے لیکن مہاجروں کے بارے میں پیداکی گئی نفرت ختم نہیں ہورہی ہے ۔جناب الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف، تمام کور کمانڈرز، آئی ایس آئی اوراسٹیبلشمنٹ کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے بہت ادب کے ساتھ درخواست کرتاہوں کہ خدارا مہاجروں کو غدار سمجھنا چھوڑدیں، انہیں غلط نہ سمجھیں اورمہاجروں کے بارے میں اپنی پالیسی کوتبدیل کریں۔اگر آپ مہاجروں کے خلاف پھیلائی گئی نفرت وکدورت اورغلط فہمیوں کوختم کرانے کیلئے اپناکرداراداکریں تویہ ملک کی بڑی خدمت ہوگی۔ فوج اورایم کیوایم شانہ بشانہ ہوگئے تو دنیاکی کوئی بھی طاقت پاکستان کی طرف ٹیڑھی نگاہ سے نہیں دیکھ سکے گی۔جناب الطاف حسین نے واضح الفاظ میں کہاکہ ہم پاکستان کو توڑنا نہیں چاہتے بلکہ پاکستان کومضبوط ومستحکم دیکھناچاہتے ہیں، ہم پاکستان کے خلاف نہیں،ہم فوج کے خلاف نہیں، ہم لوٹ مار اور کرپشن کے خلاف ہیں، ہم بدعنوانیوں اور کمیشن لے کردونمبرکام کرنے کے خلاف ہیں۔ ہم ملک کی خدمت کرناچاہتے ہیں، پورے ملک کوترقی دیناچاہتے ہیں،ہم پورے ملک میں سڑکوں،فلائی اوورزاورانڈرپاسز کاجال بچھاناچاہتے ہیں،ملک بھر میں چھوٹے بڑے ڈیمزبناناچاہتے ہیں۔ہم کہتے ہیں کہ کالاباغ ڈیم کے بارے میں اگرماضی میں کوئی سنجیدہ بیٹھک نہ ہوسکی تواب کرلیجئے، سندھی اور دیگر ماہرین کوایک ساتھ بٹھائیے، کالاباغ ڈیم پر تفصیلی گفتگوکیجئے ، سند ھ کے لوگوں کے خدشات دورکیجئے اور کالاباغ ڈیم بھی بنایئے۔
جناب الطاف حسین نے ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرکوبھی مفاہمت کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ اگرماضی میں ہمارے اورآپ کے درمیان کچھ کہا سنا ہوگیا تواس پر مٹی ڈالئے، آئیں ہم وطن عزیزکی خاطرنئے سرے سے بہتر تعلقات کاآغازکریں اور ملک کی تعمیروترقی کے لئے ایک نیا سوشل کنٹریکٹ کریں ۔میں آپ کویقین دلاتاہوں کہ اگرایم کیوایم کی صف میں شامل کوئی فرد چوری ،بھتہ خوری اورکسی جرائم میں ملوث پایاجائے تواسے گرفتارکرکے عدالت میں اس پر مقدمہ چلائیں اورجرم ثابت ہوجائے تواسے جیل میں نہیں بلکہ چوک پر سزادیں۔
جناب الطاف حسین نے ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ رینجرزنے دومرتبہ نائن زیروپر چھاپہ مارا، کتنے ہی مہاجرعلاقوں میں چھاپے مارے لیکن کسی ایک بھی علاقے میں رینجرزیاکسی پولیس والے پر بندوق کی گولی توکیا،کوئی چھرہ بھی لگا؟جبکہ دوسری جانب رینجرزیاپولیس نے جب بھی لیاری میں ایکشن کیاتووہاں ان پر دستی بموں اورجدیدوخودکارہتھیاروں سے فائرنگ ہوئی، وہاں سے رینجرزاورپولیس اہلکاروں کی لاشیں آئیں، اتحاد ٹاؤن ،سہراب گوٹھ یاایسے ہی کسی علاقے میں پولیس ورینجرزکارروائی کرنے گئی تووہاں مقابلے ہوئے ،وہاں ان پر حملہ ہوا،وہاں پولیس ورینجرزکے جوانوں کو شہیدیازخمی کیاگیا۔ آج بی بی سی،نیویارک ٹائمز اوروال اسٹریٹ جرنل سمیت تمام بین الاقوامی میڈیامیں واضح طورپرآرہاہے کہ اتحادٹاؤن اوربعض دیگرعلاقوں میں طالبان ،داعش اوردیگرکالعدم تنظیموں کے مضبوط ٹھکانے قائم ہیں وہاں اگرپولیس اوررینجرزجائے توان پر حملے ہوتے ہیں۔ 
جناب الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف، تمام کور کمانڈرز ، آئی ایس آئی اوراسٹیبلشمنٹ کویقین دلاتے ہوئے کہاکہ ہم کسی بھی زبان بولنے والے یاکسی بھی فقہ، مسلک یامذہب سے تعلق رکھنے والے افرادسے نفرت نہیں کرتے، وہ ہمارے بھائی ہیں، ہم پنجابی، پختون، سندھی، بلوچ، ہزارے وال، سرائیکی ، کشمیری، گلگتی ، بلتستانی یاکسی بھی برادری سے لڑنانہیں چاہتے،ہم لیاری والوں سے بھی لڑنانہیں چاہتے بلکہ ہم لیاری والوں کوبھی دعوت دیتے ہیںآپ نائن زیرو آئیے، نائن زیروآپ کاگھرہے ،آپ ایم کیوایم میں شامل ہوں اورلیاری کوبھی ایم کیوایم کاگڑھ بنائیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں ماضی میں ایک سازش کے تحت پنجابی مہاجر، پختون مہاجراورسندھی مہاجرفسادات کرائے گئے، علی گڑھ کالونی، قصبہ کالونی اوردیگرمہاجربستیوں پرحملے ہوئے،حیدرآبادمیں پکاقلعہ پرحملہ ہوا، دیگرعلاقوں میں مہاجروں پر حملے ہوئے ،ان کاقتل عام کیاگیا لیکن ہم نے کبھی کسی کی بستی پر حملہ نہیں کیا کیونکہ ہم کسی سے لڑنانہیں چاہتے بلکہ سب کواپنابھائی سمجھتے ہیں۔ ماضی میں ایم کیوایم کے خلاف اس قدرجھوٹااوربے بنیاد زہریلاپروپیگنڈہ کیاگیا کہ دیگرقومیتوں سے تعلق رکھنے والے لڑکے اورلڑکیاں ایم کیوایم سے نفرت کرنے لگے۔ انہوں نے کہاکہ میں پنجابی، پختون، ہزارے وال، سندھی، بلوچ، سرائیکی ، کشمیری یا کسی قوم کا نہیں بلکہ ملک وقوم کولوٹنے والے چوروں کادشمن ہوں، میں کسی قوم کاخاتمہ نہیں چاہتابلکہ میں ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ،وڈیرانہ نظام کا خاتمہ چاہتاہوں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے عمل وکردارنے ثابت کیاکہ ہم کسی بھی قومیت سے نفرت نہیں کرتے بلکہ سب کو اپنا سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں صرف مہاجروں ہی نے نہیں بلکہ تمام زبانیں بولنے والے عوام نے ایم کیوایم کے امیدواروں کوووٹ دیئے اورانہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا۔انہوں نے ایم کیوایم کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرانے پر تمام قومیتوں، برادریوں اورتمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے عوام کادل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی تاریخی کامیابی نے اس کوحاصل عوامی مینڈیٹ کے بارے میں پھیلائے گئے سارے منفی تاثر کو یکسربدل کررکھ دیاہے۔ایم کیوایم کے مخالفین ہمیشہ سے یہ پروپیگنڈے کرتے آئے ہیں کہ ایم کیوایم والے ٹھپہ لگاتے ہیں اوردھاندلی سے کامیاب ہوتے ہیں ۔کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-246 پرضمنی انتخاب ہواتومخالف سیاسی ومذہبی جماعتوں نے مطالبہ کیاکہ پولنگ اسٹیشن کے باہر کے ساتھ ساتھ اندربھی فوج تعینات کی جائے ، کیمرے بھی لگائے جائیں، ہمارے دل میں چورنہیں تھالہٰذا ہم نے اس کی مخالفت نہیں کی، ایم کیوایم کے مینڈیٹ کے بارے میں منفی پروپیگنڈے کرنے والے متعصب تجزیہ نگاربڑے خوش ہوکرکہتے تھے کہ اب پولنگ بوتھ کے اندررینجرزہوگی،اب ایم کیوایم جیت کردکھائے، دنیا نے دیکھ لیاکہ تمام ترپابندیوں اورکڑی نگرانیوں کے باوجود ایم کیوایم بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی اورعوام نے ایم کیوایم کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناکرمخالفین کے منہ پر اپنے ووٹوں کازناٹے دار طمانچہ مارا۔ پھربلدیاتی انتخابات قریب آئے تب بھی متعصب عناصر نے ایم کیوایم کے بارے میں منفی تجزیے پیش کئے لیکن ایم کیوایم نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکھر، دوسرے مرحلے میں حیدرآباد اور میرپورخاص میں شاندارکامیابی حاصل کی۔جب بلدیاتی انتخابات کاتیسرامرحلہ آیا ۔توبھی متعصب تجزیہ نگاروں نے اپنی متعصبانہ سوچ کے تحت یہی تبصرہ کیاکہ ، اس مرتبہ کراچی میں مقابلہ بہت سخت ہے ایم کیوایم اگرکراچی میں جیت بھی گئی توبہت کم ووٹوں سے جیتے گی لیکن کراچی میں فوج کی نگرانی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی ایم کیوایم نے بھاری ووٹوں کی اکثریت سے تاریخی کامیابی حاصل کی اور دنیاکوایک بارپھردکھادیا کہ ایم کیوایم دھاندلی سے کامیاب نہیں ہوتی بلکہ عوام کے ووٹوں سے ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم نے صرف اپناحق مانگاتوہم پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے گئے ،ہمارے ہزاروں ساتھیوں کوشہیدکردیاگیا لیکن اب ہمارابھی یہ فیصلہ ہے کہ جس دن بھی ہم نے یہ باقاعدہ مطالبہ کردیاکہ سندھ کے شہر ی علاقوں کاصوبہ بنایاجائے اورہم نے صوبہ کے قیام کے حق میں جدوجہدشروع کردی توپھرچاہے کوئی بھی قربانی دینی پڑے ہم صوبہ کی جدوجہدنہیں چھوڑیں گے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب سے ہم نے تحریک شروع کی ہے ہماراامیج خراب کرنے اورعوام کوہم سے بدظن کرنے کے لئے ہرواقعہ کاالزام ایم کیوایم پر لگادیاجاتاہے، ہرقتل ، دہشت گرد ی کے ہرواقعہ میں ایم کیوایم کوملوث کردیاجاتاہے۔بلدیہ ٹاؤن میں فیکٹری میں آتشزدگی کاسانحہ ہواتواس کاالزام بھی سوچے سمجھے بغیرایم کیوایم پر لگادیاگیا جبکہ میں نے صاف لفظوں میں کہاکہ اگراس میں ایم کیوایم کاکوئی بھی فردملوث ہوتواس کوچوک پر پھانسی دیدی جائے ۔بوہری اوراسماعیلی برادری جنہوں نے کراچی کی ترقی میں بڑاکردار ادا کیاہے لیکن بوہری برادری کی مسجد پر حملہ ہواتواس میں ایم کیوایم کوملوث کرنے کی کوشش کی گئی، اس طرح جب صفوراگوٹھ کے علاقے میں اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر فائرنگ کوسفاکانہ واقعہ ہواتو اس کاالزام بھی ایم کیوایم کے سرڈالنے کی کوشش کی گئی لیکن سانحہ صفورا میں ملوث جودہشت گرد پکڑے گئے وہ تمام کے تمام لوگ ایک مذہبی سیاسی جماعت کی طلبہ تنظیم سے وابستہ افرادنکلے ، اس میں یونیورسٹی کے اساتذہ نکلے ، خواتین بھی اس میں ملوث پائی گئیں۔ اسی طرح کراچی یونیورسٹی کے پروفیسرڈاکٹرشکیل اوج اورپروفیسروحیدکے قتل میں بھی ابتداء میں ایم کیوایم کے کارکنوں کو ملوث کیاگیالیکن اب ان کے اصل قاتل گرفتارہوئے ہیں جوکالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔میں کہتارہاہوں کہ کراچی میں القاعدہ اورداعش پھیل رہی ہے ، اس سے انکارکیاگیالیکن بعد میں وہی سچ نکلا۔انہوں نے کہاکہ یہ بات ریکارڈ پرہے کہ القاعدہ کے تمام لوگ جماعت اسلامی والوں کے گھروں سے پکڑے گئے ، جماعت اسلامی ہی دراصل پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے لہٰذاجماعت اسلامی پر فوری پابندی عائد کی جائے ۔ 
جناب الطاف حسین نے تمام نومنتخب حق پرست نمائندوں کوانتخابات میں شاندارکامیابی پرمبارکبادپیش کی اورکہاکہ یہ کامیابی شہیدوں کے لہو کا صدقہ اورتحریک کے گمنام کارکنوں کی قربانیوں کی بدولت ہے۔ انہوں نے شہیدکارکنوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات عطافرمائے اورگمنام کارکنوں کوسلامت رکھے ۔ انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں رات دن محنت وجانفشانی سے کام کرنے پر رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی،تمام تنظیمی شعبہ جات، یونٹوں سیکٹروں کے کارکنوں کوخراج تحسین پیش کیااورتمام نومنتخب نمائندوں اورجتماع کے شرکاء سے کہاکہ وہ کھڑے ہوکرانہیں سیلوٹ پیش کریں۔جس پر تمام حاظرین نے کھڑے ہوکررابطہ کمیٹی، سی ای سی، تنظیمی شعبہ جات اوریونٹوں سیکٹروں کے کارکنوں اورذمہ داروں کو سیلوٹ پیش کیا۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ نامزدمیئر، ڈپٹی میئراورتمام نمائندوں کواپنی حفظ و امان میں رکھے، انہیں عوام کی زیاہ سے زیادہ خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے، تحریک کی غیب سے مدد فرمائے ،اللہ تعالیٰ غیرشادی شدہ بہنوں اوربیٹیوں کے اچھے رشتوں کابندوبست کرے،امتحان دینے والے طلبہ وطالبات کوامتحان میں پاس کرے۔ انہوں نے تمام مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اورتمام نوجوانوں کوتلقین کی کہ وہ اپنے والدین، اساتذہ ، بزرگوں اورخواتین کااحترام کریں۔انہوں نے شانداراجتماع کے انتظامات کرنے والے کارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

10/1/2024 7:23:44 PM