قائد تحریک جناب الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ ملکی استحکام اور سلامتی کی بے مثال علامت ہیں، عبد الرؤف صدیقی
تمام تر منفی پروپیگنڈے کے باوجود عوام کو قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم سے جدا نہیں کیا جاسکا
حق پرست عوام 22؍ اگست کے ضمنی انتخاب میں انتخابی نشان ’’پتنگ‘‘ پر مہر لگا کر قائد تحریک الطاف حسین پر اپنے اعتماد کا برملا اظہار کریں
حلقہ پی ایس 103 اشرف نگر میجر اکرم اسکول، فیلٹ سائڈ بلاک B اور عادل ہال کمرشل ایریا میں کارنر میٹنگز سے خطاب
کراچی ۔۔۔16، اگست2013ء
22،اگست کے ضمنی الیکشن میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس103سے متحدہ قومی موومنٹ کے نامزدحق پرست امیدواروسابق صوبائی وزیرعبدالرؤف صدیقی نے کہاہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین اورمتحدہ قومی موومنٹ ملکی استحکام اورسلامتی کی بے مثال علامت ہیں،متحدہ قومی موومنٹ سیاست برائے خدمت پریقین رکھتی ہے اورعوام کی بے لوث خدمت ہی ایم کیوایم کانصب العین ہے۔لہٰذا 22،اگست کے الیکشن کے نتائج ایم کیوایم کیخلاف منفی پروپگنڈے کامثبت جواب ثابت ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اشرف نگرمیجراکرم اسکول، فلیٹ سائڈبلاکB اورعادل ہال کمرشل ایریا میں کارنرمیٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کارنرمیٹنگزمیں مختلف برادریوں اورقومیتوں سے تعلق رکھنے والے حق پرست عوام جن میں بزرگ ، نوجوان اور خواتین کے علاوہ طلبہ وطالبات کی تعدادنمایاں تھی ، ایم کیوایم کے نامزدحق پرست امیدوارپرمکمل اعتماد کااظہارکیااورانہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔ عبدالرؤف صدیقی نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین اورمتحدہ قومی موومنٹ کیخلاف سازشوں کاسلسلہ آج بھی زوروشورسے جاری ہے تاہم سازشی عناصرتمام ترمنفی پروپگنڈوں کے باوجودعوام کو قائد تحریک الطاف حسین اورایم کیوایم سے جدانہیں کرسکے اورایم کیوایم کے خلاف سازشوں نے عوام کے حوصلوں کومزیدبلندکردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ ضمنی انتخاب کے نتائج عوام کی جانب سے ایم کیوایم کیخلاف منفی پروپیگنڈے کے خلاف مثبت جواب ہوگا جس میں عوام ثابت کردینگے کہ وہ الطاف حسین اور ایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بقاء وسلامتی کاانحصاراس کی سیاسی ،سماجی ، معاشی اور مذہبی قوتوں کے اتحادپرمضمرہے،تمام مسالک اور فرقہ وارانہ منفی روئیوں کوبھلاکرہی اپنی طاقت کوصرف ملکی سا لمیت پرمرکوزکرکے پاکستان کو بیرونی جارحیت سے محفوظ رکھاجاسکتاہے۔انہوں نے حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ 22اگست کے ضمنی انتخاب میں انتخابی نشان’’پتنگ‘‘پرمہر لگاکر قائد تحریک الطاف حسین اورایم کیوایم پراپنے اعتمادکابرملااظہارکریں۔ اس موقع پرکارنرمیٹنگ میں کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان بھی بڑی تعدادمیں موجودتھے۔