Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حقیقی دہشت گردوں نے لانڈھی کے 25 پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کر کے لانڈھی کے عوام کو انتخابی عمل سے باہر کردیا ہے، فاروق ستار


حقیقی دہشت گردوں نے لانڈھی کے 25 پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کر کے لانڈھی کے عوام کو انتخابی عمل سے باہر کردیا ہے، فاروق ستار
 Posted on: 12/5/2015
حقیقی دہشت گردوں نے لانڈھی کے 25 پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کر کے لانڈھی کے عوام کو انتخابی عمل سے باہر کردیا ہے، فاروق ستار
پچاس سے زائد مرد پولنگ ایجنٹس اور بیس سے زائد خواتین ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، فاروق ستار
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی بلدیاتی انتخابات کے روز لانڈھی میں اہم پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔ 5، دسمبر 2015ء 
قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں نے لانڈھی کے 25پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ کرکے جعلی ووٹ بھگتائے اور پولنگ اسٹیشنوں کو چھاپہ خانے میں تبدیل کردیا اور اس طرح لانڈھی کے لاکھوں عوام کو سیاسی ، جمہوری اور بلدیاتی انتخابی عمل سے باہر کردیا گیا ہے ۔ حقیقی دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے سیکٹر آفس پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور 70سے زائد کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے لانڈھی میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کی کاروائیوں کے بعد منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۔ اس موقع پر حق پرست سینیٹر نسرین جلیل اور حقیقی دہشت گردوں کے تشددسے شدید زخمی ہونے والے کارکنان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ پانچ گھنٹوں تک جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کا پولنگ اسٹیشن پر قبضہ رہا، علاقے کے لاکھوں عوام نے یہ منظر دیکھا ہے ، ہمارے پچاس سے زائد مرد پو پولنگ ایجنٹس اور بیس سے زائد خواتین ایجنٹس کو پچیس پولنگ اسٹیشن سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ، شدید زخمی کرکے ، سریوں ،ا ینٹوں، راڈوں سے ان کے جسموں پر تشدد کرکے ، ان کی ہڈی پسلیاں توڑ کر ، پیروں کو فریکچر کرکے زخمی کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس بھی تیار ہوئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک پولنگ ایجنٹ کی آنکھ نکال لی گئی ، ہمارے پچاس پولنگ ایجنٹ پولنگ اسٹیشنوں میں نہیں ہیں ، پچیس پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ ہے اور وہاں بوگس پولنگ ہورہی ہے ۔ دھاندلی ہورہی ہے ، دھڑا دھڑچھاپے خانہ کی طرح ووٹ ڈالے جارہے ہیں ،پولنگ عملہ مغوی ہے ، ڈرو خوف کے مارے پولنگ کا عملہ کہیں شکایات نہیں کررہا ہے ، قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے شکایت کی تو ہمارے 50، مرد اور 15خواتین پولنگ عملے کی مدد کو کوئی نہیں آیا ۔ انہوں نے کہاکہ لانڈھی کے 25پولنگ اسٹیشن پر چھاپہ خانہ کھول کر جعلی ووٹ بھگتا کر ہمیں جیت سے محروم کرنے کی سازش کی گئی ہے ، لانڈھی کے لاکھوں عوام اور ووٹر کو سیاسی ، جمہوری اوربلدیاتی انتخابی عمل سے باہر رکھا جارہاہے ، جب ہمارے پولنگ اسٹیشن پرقبضہ ہوگیا تو کیا عام ووٹر وہاں جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پچیس پولنگ اسٹیشن کی لسٹ لے لیں اور پرائزیڈنگ آفیسر سے معلوم کرلیں کہ وہ وہاں کیوں نہیں بیٹھے یہ صحافیوں کی بھی ا خلاق ، انسانی ، اور جمہوری اور ریاستی ذمہ داری بھی ہے ۔ انہون نے بتایا کہ یوسی 17کا پولنگ اسٹیشن نیوی اسکول، یوسی 15کا پولنگ اسٹیشن بلدیہ گرلز اسکول نور منزل ، یوسی 16برائٹ فیوچر اسکول ، یوسی 16جی بی ایس ایس سی ون ایریا اسکول ، چار یوسی 19کے اے ڈی او آفس لانڈھی ، عارف حسین اسکول ، گورنمنٹ اردو پرائمری اسکول ، الہیر گورنمنٹ الیمنٹری اسکول ، یوسی 15پیرس اسکول ، یوسی 20، بلدیہ اسکول 4D، یوسی 20فردوس اسکول ، پرنس اسکول ، گورنمنٹ گرلز اسکول ، یوسی 16کے تین اور اسکول مونوٹیکنٹک اسکول ، فار کلید اسکول ، گریژن اکیڈمی یوسی 17، یوسی 18باغ اسکول ، یوسی بلدیہ اسکول خواجہ اجمیر نگری ، یوسی 19شاہین اسکول ، یوسی 19، 36:b، گورنمنٹ بوائز اسیکنڈری اسکول ، انصاریہ مسجد اسکول اور دیگر پر قبضہ کرلیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم صبح سے اپنا احٹجاج ریکارڈ کرارہے ہیں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی آگاہ کردیا گیا ، قبضہ شدہ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کو جانے کی اجازت نہیں ، 70پولنگ اسٹیشنز پر ایم کیوایم کے پولنگ ایجنٹوں کو بیٹھنے ہی نہیں دیا گیا جس کے باعث لانڈھی کی صورتحال مخدوش ہے جبکہ لانڈھی کے15پولنگ اسٹیشنز پر جانبدارانہ انتخابات کرائے جارہے ہیں ، کراچی کے تقریبا 30پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات منصفانہ نہیں ہورہے ہیں ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے چیف الیکشن کمشنر اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ لانڈھی اور دیگر علاقوں میں ایم کیوایم کے پولنگ اسٹیشنوں پر قبضے اور ایم کیوایم کو آزادانہ طور پر حصہ لینے سے روکنے کا نوٹس لیں اور ایم کیوایم کی شکایات کا فی الفور ازالہ کریں ۔ 


10/1/2024 5:20:04 PM