لانڈھی کے علاقے پیرس مل کے پولنگ اسٹیشن نمبر11 میں حقیقی دہشت گردوں کی غنڈہ گردی
کراچی ۔۔۔5، دسمبر2015ء
لانڈھی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے مسلح غنڈہ گردی کا سلسلہ جاری ہے اور لانڈھی کے علاقے پیرس مل کے پولنگ اسٹیشن نمبر11 میں حقیقی دہشت گردوں نے پولنگ اسٹاف کو تشدد کا نشانہ بناکر پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا ۔ جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں نے پولنگ اسٹیشن میں زبردست گھس کر ووٹرز اور پولنگ اسٹاف کو تشدد کا نشانہ بناکر انہیں پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا ہے اور کھلے عام جعلی ووٹ کاسٹ کیے جارہے ہیں ۔حقیقی دہشت گردوں کی کھلے عام غنڈہ گردی پر پولیس وانتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن نہ لینے پر ووٹرز میں شدید غصہ پایا جاتا ہے ۔