خیبر پختونخوا کے شہرہری پور میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب جانے سے چار افراد کے جاں بحق ہونے پرایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی۔۔۔۔14اگست2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے خیبر پختونخوا کے شہر ہری پور میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں ملبے کے تلے دب کر چار افراد کے جاں بحق ہوجانے پردلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے اس اندوہناک سانحے میں جاں بحق ہوجانے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے غم میں ایم کیو ایم برابر کی شریک ہے۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس حادثے میں جاں بحق افراد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین