Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت پاکستان کا 66 واں یومِ آزادی قومی جذبے اور شایان شان طریقے منایا گیا


ایم کیوایم کے تحت پاکستان کا 66 واں یومِ آزادی قومی جذبے اور شایان شان طریقے منایا گیا
 Posted on: 8/13/2013
ایم کیوایم کے تحت پاکستان کا 66 واں یومِ آزادی قومی جذبے اور شایان شان طریقے منایا گیا
کراچی سمیت ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم کے صوبائی، ضلعی اور زونل دفاتر سمیت سیکٹر اور یونٹوں میں یومِ آزادی کی تقاریب
یومِ آزادی کی مرکزی تقریب جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوئی جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام نے شرکت کی
یومِ آزادی کی تقریب میں لاکھوں عوام نے یک زبان ہو کر قومی ترانہ پڑھا اور فنکاروں نے ملی و قومی نغمے گائیں
جناح گراؤنڈ میں ایم کیوایم کی جانب سے آتش بازی کا زبردست مظاہرہ، قرب و جوار میں آسمان مختلف رنگوں سے بھر گیا
عمر شریف، فرید خان، افراہیم، سلیم جاوید، حسن جہانگیر، نعیم عباس روفی، سلیم آفریدی، شبانہ کوثر، شازیہ کوثر کے علاوہ ملک کے مشہور و معروف فنکار وں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا
تصاویر
کراچی ۔۔۔13، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پاکستان کے66واں یومِ آزادی قومی جذبے اورشایانِ شان طریقے سے منایاگیااوراس سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھرمیںیومِ آزادی کی پررونق تقریبات منعقدکی گئی جس میں قومی ترانہ پڑھاگیااورملی نغمے گائیں اوربجائے گئے اورآتش بازی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے تحت پاکستان کا66واں یوم آزادی قومی جوش وجذبے کے ساتھ شایانِ شان طریقے سے منایاگیا اس سلسلے میں ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم کے مرکزی،صوبائی،ضلعی،زونل اورڈسٹرکٹ دفاترسمیت سیکٹراوریونٹوں میں کارکنان کی جانب سے یومِ آزادی کی تقریبات منعقدکی گئی اس سلسلے کی مرکزی تقریب ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل تاریخی جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقدہوئی جس میں ہزاروں کی تعدادمیں حق پرست عوام نے ازخودشرکت کی اوریک زبان ہوکرقومی ترانہ پڑھا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست اراکین سینیٹ، قومی وصوبائی،ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ذمہ داران وکارکنان سمیت فنکاروں، گلوکاروں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بہت بڑی تعدادموجودتھی،یوم آزادی کی تقریب میں خواتین اوربچوں کی تعداد غیر معمولی تھی جو ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے جناح گراؤنڈ آرہے تھے۔جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیوایم کی جانب سے پاکستان کے 66ویں یومِ آزادی کی عظیم الشان تقریب کے سلسلے میں غیرمعمولی انتظامات کیے گئے اوراس سلسلے میں جناح گراؤنڈمیں بڑااسٹیج بنایا گیا تھا جبکہ سامنے کی جانب شرکاء کیلئے فرشی نشستوں کااہتمام تھا، اسٹیج کے عقب میں بڑی ڈیجیٹل اسکرین لگائی گئی تھی جبکہ اسکرین کے دائیں جانب بانی پاکستان محمدعلی جناحؒ اور دائیں جانب بانی و قائدجناب الطاف حسین کی تصاویر نمایاں تھی۔ تقریب کا آغاز ٹھیک رات 12بجے قومی ترانے سے ہوااس موقع پرجناح گراؤنڈ کے وسیع وعریض پنڈال میں موجودہزاروں شرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور یک زبان ہوقومی ترانہ پڑھا اس موقع پرجناح گراؤنڈ میں چاراطراف قومی پرچموں بہار نظرآئی۔ بعد ازاں آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا جس کاسلسلہ کافی دیرتک جاری رہااورجوعوام کی توجہ کامرکزبنارہااس موقع پر جناح گراؤنڈ اور عزیزآباد کے قرب وجوارکی فضاء رنگین ہوگئی۔ تقریب میں میزبانی کے فرائض بین الاقوامی شہرت یافتہ مشہورومعروف فنکارعمرشریف نے انجام دیئے ۔عمرشریف نے تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے کہاکہ جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں پاکستان کے 66 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ آج کی یہ پروقارتقریب قائد تحریک جناب الطاف حسین کے سوچ وفکرکی عکاسی ہے جوجناح گراؤنڈ عزیز آباد میں قومی پرچموں کی صورت میں نظر آرہی ہے یہی سبز ہلالی جھنڈا اٹھا کر ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان بچایا تھا اور آج 66یومِ آزادی کے موقع پر یہی جھنڈا اٹھائے ہم پاکستان کوبچانے کیلئے الطاف حسین کی عملی جدوجہدمیں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔انہوں نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کوپاکستان کے66 یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بچانے والوں میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کاکردارکی بہت اہم ہے۔ تقریب میں معروف گلوکار فردی خان ،سلیم جاوید ، حسن جہانگیر ، افراہیم ،نعیم عباس روفی، شبانہ کوثر اور شازیہ کوثر ، فیصل سعود ، سلیم آفریدی اور دیگر فنکارنے ملی وقومی نغمے گائیں گے اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔






12/26/2024 6:02:30 AM