گلشن اقبال ریزیڈنٹس کمیٹی کے تحت وسیم باغ میں بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد
اجتماع میں ایم کیوایم کے سینئر رہنماء ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، رکن رابطہ کمیٹی عبدالقادر خانزادہ، حق پرست ارکان قومی اسمبلی مزمل قریشی، ثمن جعفری ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر محفوظ یار خان اور گلشن اقبال کے معززین نے شرکت کی
مرد، خواتین اور نوجوانوں سمیت بڑی تعداد میں مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت
کراچی ۔۔۔ 30، نومبر 2015ء
گلشن اقبال ریزیڈنٹس کمیٹی کے تحت گلشن اقبال کے وسیم باغ میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے سلسلے میں بلدیاتی اجتماع منعقد کیا گیا۔ جس میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی رکن عبدالقادر خانزادہ، گلشن اقبال ریزیڈنٹس کمیٹی کے انچارج ریحان شمیم ، ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر محفوظ یار خان اور بڑی تعداد میں گلشن اقبال کی مرد، خواتین اور نوجوانوں سمیت بڑی تعداد میں مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پنڈال کو ایم کیو ایم کے پرچم کے رنگ والوں پھولوں سے سجایا گیا تھا جبکہ پنڈال کے اطراف میں ایم کیو ایم کے پرچم، بینرز اور قاید تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر انتہائی خوبصورت انداز میں لگائی گئی تھی۔
تصاویر