Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جامعہ کراچی و جامعہ این ای ڈی کے مالی بحران کا فی الفور نوٹس لیا جائے۔ سید حیدر عباس رضوی


جامعہ کراچی و جامعہ این ای ڈی کے مالی بحران کا فی الفور نوٹس لیا جائے۔ سید حیدر عباس رضوی
 Posted on: 8/13/2013
جامعہ کراچی و جامعہ این ای ڈی کے مالی بحران کا فی الفور نوٹس لیا جائے۔ سید حیدر عباس رضوی
جامعات کو درپیش مالی مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ طلبہ بلا تعطل تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں
کراچی ۔۔۔13، اگست2013ء 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے جامعہ کراچی و جامعہ این ای ڈی کے فنڈز کی عدم دستیابی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے شدید مالی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی اور جامعہ این ای ڈی اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور ان جامعات کے پاس اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی تک کے لئے رقم نہیں ۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور ایچ ای سی سے مطالبہ کیا کہ وہ جامعات کے مالی بحران کے حل میں اپنا فوری کردار اداکرتے ہوئے ان جامعات کو فی الفور خصوصی گرانٹ فراہم کرنے کے احکامات صادر کریں تاکہ جامعات کو درپیش مالی بحران سے نکالا جاسکے اور زیر تعلیم ہزاروں طلباء و طالبات کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں کوئی دشواری نہ پیش آئے۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں اس حقیقت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مالی ضروریات پورا کرنے اور بنکوں کے قرضے اتارنے کے لئے تحقیقی و تخلیقی منصوبوں کو روک کر رقوم دوسری مد میں لگانے کا عمل انتہائی افسوسناک ہے جو نہ صرف علم دشمنی ہے بلکہ طلباء و طالبات اور ملک و قوم کے مستقبل پر انتہائی مضر اثرات مرتب کرے گا۔

12/26/2024 5:45:18 AM