Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رکن سندھ اسمبلی کامران اخترپر قاتلانہ حملے کا فوری نوٹس لیاجائے ،قائد تحریک الطاف حسین


رکن سندھ اسمبلی کامران اخترپر قاتلانہ حملے کا فوری نوٹس لیاجائے ،قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 8/13/2013
رکن سندھ اسمبلی کامران اخترپر قاتلانہ حملے کا فوری نوٹس لیاجائے ،قائد تحریک الطاف حسین
بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے کراچی میں امن وامان کی صورتحال تباہ کرنے کی سازش کررہے ہیں
ایم کیوایم کے ذمہ داران اور منتخب نمائندے آنے جانے میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں
ایم کیوایم کے تمام منتخب نمائندوں کو سیکوریٹی فراہم کی جائے
لندن۔۔۔13، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی کامران اخترپر قاتلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے واقعہ کو شہرکاامن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش قراردیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ بعض سازشی عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے کراچی میں امن وامان کی صورتحال تباہ کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ کریم آباد اورسائٹ کے علاقے میں آغاخان جماعت خانے پر دستی بموں سے حملے اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی کامران اخترپر قاتلانہ حملہ اسی سازش کی کڑیاں ہیں۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران اورمنتخب نمائندوں کو ہدایت دی کہ وہ چوکس رہیں ، آنے جانے میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دہشت گردی کے واقعات پر مشتعل ہونے کے بجائے پرامن رہ کرشہرکاامن تباہ کرنے کی سازش کو ناکام بنادیں۔ جناب الطاف حسین نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کامران اخترپر قاتلانہ حملے کا فوری نوٹس لیاجائے ،فائرنگ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے اور ایم کیوایم کے تمام منتخب نمائندوں کو سیکوریٹی فراہم کی جائے ۔

12/26/2024 6:41:18 AM