ضمنی الیکشن میں پی ایس 103کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار رؤف صدیقی نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز حلقہ انتخاب میں الیکشن دفاتر اور الیکشن سیل کے افتتاح کئے ، افتتاحی تقاریب اور کارنر میٹنگوں سے خطاب
ایم کیوایم میں پیشہ ور سیاستدان ہیں نہ ہی بازاری سیاست کے شوقین شامل ہیں، رؤف صدیقی
کسی شہر ، ملک کے حالات خراب نہیں ہوتے بلکہ حالات خراب کئے جاتے ہیں
الیکشن دفاتر کی افتتاحی تقاریب میں نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت
کراچی ۔۔۔13، اگست2013ء
ضمنی الیکشن برائے 2013ء میں پی ایس 103کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار رؤف صدیقی نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں انہوں نے گزشتہ رو ز اپنے حلقہ انتخابات میں الیکشن دفاتر اور الیکشن سیل کا افتتاح کیا اور کارنر میٹنگوں سے خطاب کیا ۔ کارنر میٹنگوں میں نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ رؤف صدیقی نے انتخابی مہم کے سلسلے میں ناظم آباد گلبہار نزد بڑا میدان اورنگ آباد ، ناظم آباد نمبر 5،پاپوش نگر ، پہاڑ گنج اور نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں8 الیکشن دفاتر اور الیکشن سیل کا افتتاح کیا ۔ کارنر میٹنگوں اور الیکشن دفاتر کی افتتاحی تقاریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی بقاء اور اس کا روشن مستقبل ہے اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اور نظریہ پر عمل پیرا ہوکر ہی پاکستان کے درخشاں خواب کی تعبیر حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم میں پیشہ ور سیاستدان ہیں نہ ہی بازاری سیاست کے شوقین شامل ہیں بلکہ ایم کیوایم تو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ملک بھر کے 98فیصد غریب ومتوسط طبقے کے حقوق کے حصول کی عملی جدوجہد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی شہر ، ملک کے حالات خراب نہیں ہوتے بلکہ حالات خراب کئے جاتے ہیں اور ملک آج جس نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اور جس دوہراہے پر کھڑا ہے وہ ہر محب وطن شہری کیلئے دکھ ، افسوس اور گہرے صدمے کا باعث ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے جس طرح سے سیاست کو ڈھنگ سیکھایا ہے اسی طرح ایم کیوایم ملک کو بھی کٹھن اور مشکل حالات سے نکال سکتی ہے اور ملک بھر کے عوام کو ان کے خوابوں کی اصل تعبیر دے سکتی ہے ۔ رؤف صدیقی نے الیکشن دفاتر کی افتتاحی تقاریب اور کار نر میٹنگ کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 22، اگست کو ہونیو الے ضمنی الیکشن میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں اور پتنگ کے انتخابی نشان پر اپنی مہر ثبت کریں ۔