ایم کیوایم یوکے ٹوٹنگ یونٹ کمیٹی کے رکن عقیل احمد کے والد کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔۔11، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم یوکے ٹوٹنگ یونٹ کمیٹی کے رکن عقیل احمدکے والدعبدالصمدکے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے عقیل احمدسمیت مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)