حق پرست رکن قومی اسمبلی محبوب عالم نے اورنگی ٹاؤن میں پانی کی شدید قلت سے پریشان عوام کو ٹینکرز کے ذریعے پانی پہنچایا
کئی روز سے پانی کی بندش کیخلاف احتجاج پر مجبور عوام نے حق پرست رکن کی جانب سے پانی کی فراہمی پر احتجاج ختم کردیا
رکن اسمبلی نے اپنی نگرانی میں اورنگی ٹاؤن میں پانی کی قلت سے شدید متاثرہ علاقوں میں پانی تقسیم کرایا اور فوری طور پر واٹر بورڈ کے ایم ڈی سے سنگین نوعیت کے مسئلے پر بات کی
ایم کیوایم ہمہ وقت عوام کے ساتھ ہے جو انہیں درپیش مشکلات و پریشانیوں کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور کسی صورت انہیں تنہاء نہیں چھوڑے گی، محبوب عالم کی اورنگی ٹاؤن کے دورے کے موقع پر عوام سے گفتگو
کراچی ۔۔۔11، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اورنگی ٹاؤن سے منتخب حق پرست رکن قومی اسمبلی محبوب عالم نے عیدالفطرکے موقع پراورنگی ٹاؤن میں پانی کی شدیدقلت سے پریشان عوام کواپنی زیادتی کوششوں سے واٹرٹینکرزکے ذریعے پانی پہنچایااوراورنگی میں جاری عوامی احتجاج ختم کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق حق پرست رکن قومی اسمبلی نے اتوارکے روزاورنگی ٹاؤن کا ہنگامی دورہ بھی کیااورپانی کی قلت کیلئے پریشان عوام سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سننے۔اس موقع پراورنگی ٹاؤن کے عوام نے محبوب عالم کوبتایاکہ اورنگی ٹاؤن میں گزشتہ کئی روز سے پانی کی شدیدترین قلت کاسامناہے اورعوام پانی کی بوندبوندکوترس رہے ہیں جس کے باعث ان کے روزمرہ کے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اورنگی کے عوام پانی کی فراہمی کیلئے پرامن احتجاج پرمجبور تھے۔محبوب عالم نے ہنگامی طورپرواٹرٹینکرزکے ذریعے اورنگی ٹاؤن میں پانی کی سپلائی کو ممکن بنایا اور اپنی نگرانی میں پانی کی قلت سے شدیدمتاثرہ علاقوں میں پانی تقسیم کرایاجس کاسلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہااس موقع پرایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان بھی موجود تھے ۔اورنگی ٹاؤن میں حق پرست رکن قومی اسمبلی کی جانب سے واٹرٹینکرزکے ذریعے پانی کی فراہمی پر عوام میں خوشی کی لہردوڑگئی اورانہوں نے اپنااحتجاج ختم کرکے حق پرست قیادت کی جانب سے پانی کی فراہمی پرمسرت کااظہارکیااورایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین اورایم کیوایم کاشکریہ اداکیا۔اس موقع پرمحبوب عالم نے کہاکہ ایم کیوایم ہمہ وقت عوام کے ساتھ ہے جوانہیں درپیش مشکلات وپریشانیوں کوحل کرنے کیلئے کوشاں ہے اورکسی صورت انہیں تنہاء نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہاکہ اورنگی ٹاؤن میں پانی قلت سے شدیدمتاثرہ عوام کوعارضی بنیادوں پرواٹرٹینکرکے ذریعے پانی فراہم کیاجارہاہے تاہم اورنگی میں مستقل بنیادوں پرپانی فراہمی کیلئے ہماری کوششیں جارہی ہیں اورجلداس مسئلے پرقابوپالیاجائے گا۔ علاوہ ازیں محبوب عالم نے اورنگی ٹاؤن میں پانی شدیدقلت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اورفوری طورپرواٹربورڈکے ایم ڈی سے ٹیلی فون کرکے انہیں اورنگی ٹاؤن میں پانی شدیدقلت سے دوچارعوام کی مشکلات و پریشانیوں سے آگاہ کیااورہدایت کی کہ اورنگی میں پانی کی فراہمی کویقین بنایاجائے اس موقع پرایم ڈی واٹربورڈنے رکن قومی اسمبلی محبوب عالم کویقین دلایاکہ واٹر بورڈاورنگی ٹاؤن میں پانی کی فراہمی کیلئے کوششیں کررہاہے اورجلداس سنجیدہ مسئلے کوحل کرلیاجائیگا اوراورنگی ٹاؤن پانی فراہم کردیا جائیگا۔