Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گرد خوف و ہراس کی فضاء قائم کرنے کیلئے پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں


دہشت گرد خوف و ہراس کی فضاء قائم کرنے کیلئے پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں
 Posted on: 8/10/2013
دہشت گرد خوف و ہراس کی فضاء قائم کرنے کیلئے پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں
ٹنڈو آغا میں نارا جیل حیدرآباد کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نعیم غوری کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے پر رابطہ کمیٹی کا اظہارِ مذمت
کراچی:۔۔۔10، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صوبہ سندھ کے شہرٹنڈوآغامیں موٹرسائیکل سوارمسلح دہشت گردوں کی جانب سے ناراجیل حیدرآباد کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نعیم غوری کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ نعیم غوری کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک دشمن مسلح دہشت گرد خوف وہراس کی فضاء قائم کرنے کیلئے سازشوں کے تحت پولیس ودیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت اہم شخصیات اور شہریوں کومسلسل دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں اورنعیم غوری کاقتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے دہشت گردی کانشانہ بننے والے نعیم غوری کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مقتول کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔(آمین)

12/26/2024 6:09:34 AM