بن قاسم میں پکنک مناتے ہوئے چھ افراد کے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی:۔۔۔10، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عیدالفطرکے موقع پربن قاسم ٹاؤن کے علاقے میں پکنک مناتے ہوئے کورنگی کے رہائشی چار بھائیوں سمیت چھ افرادکے سمندر میں ڈوب کرجاں بحق ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی- تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوار لواحقین کوصبرجمیل عطا کرے۔(آمین) دریں اثناء واقعے کی اطلاع ملتے ہی حق پرست رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید اور ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کمیٹی کے ارکان مرحومین کی رہائشگاہ پہنچ گئے اورسوگوارلواحقین سے ملاقات کرکے قائدتحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کی جانب سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردلاسہ دیااس موقع پرانہوں نے مرحومین کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے صبر جمیل کیلئے فاتحہ خوانی کی۔