ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز نے عید الفطر کے پہلے روز رابطہ کمیٹی کے ہمراہ عزیز آباد اور پاپوش نگر قبرستان جا کر جناب الطاف حسین کے والدین، شہید بھائی، بھتیجے، شہید انقلاب کنوینر ایم کیوایم اور حق پرست شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر نصرت اور انجینئر ناصرجمال نے عید الفطر کے پہلے روز نماز عید کی ادائیگی کے بعد رابطہ کمیٹی کے ہمرا ہ عزیز آباد اور پاپوش نگر کے قبرستان جاکر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے والدین اور شہید انقلاب کنوینر ایم کیوایم سمیت حق پرست شہداء کی قبروں پر حاضری دی۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان انیس قائم خانی ، مصطفی کمال ، احمد سلیم صدیقی ،عادل خان ،عامر خان ، امین الحق ،واسع جلیل ، اسلم آفریدی، خالد سلطان ، حق پرست ارکان اسمبلی ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و ارکین اور نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات کے ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ رابطہ کمیٹی نے جناب الطاف حسین کے والد محترم نذیر حسین مرحوم ، والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ ، بڑے بھائی ناصرحسین شہید ، بھتیجے عارف حسین شہید، شہید انقلاب کنوینر ایم کیوایم ڈاکٹر عمران فاروق اور حق پرست شہداء کی قبور پر فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی نے جناب الطاف حسین کے والدین، شہید بھائی ، بھتیجے ، کنوینر ایم کیوایم شہید انقلاب اور تمام حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی ، اسیر کارکنان اور ان کے اہل خانہ کے بلند حوصلے ، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ، امن و امان کے قیام سمیت قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے دعا بھی کی۔