Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

راولپنڈی میں طوفانی بارش اور طغیانی کے سبب شہریوں، تاجروں اور دکانداروں کو درپیش مسائل پر الطاف حسین کا اظہار تشویش


راولپنڈی میں طوفانی بارش اور طغیانی کے سبب شہریوں، تاجروں اور دکانداروں کو درپیش مسائل پر الطاف حسین کا اظہار تشویش
 Posted on: 8/10/2013
راولپنڈی میں طوفانی بارش اور طغیانی کے سبب شہریوں، تاجروں اور دکانداروں کو درپیش مسائل پر الطاف حسین کا اظہار تشویش
حکومت پنجاب گھروں اور دکانوں سے نکاسی آب پر فی الفور توجہ دے اور شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کرے، الطاف حسین
لندن۔۔۔10، اگست2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے راولپنڈی میں طوفانی بارش اور نالا لئی میں طغیانی کے باعث شہریوں ، تاجروں اور دکانداروں کو درپیش مسائل اور مشکلات پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طوفانی بارش اور نالا لئی میں طغیانی کے کے سبب پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوچکا ہے اور اس صورتحال میں نکاسی آب اور امدادی کاررائیوں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے طغیانی اور طوفانی بارش کے سبب شہریوں کے نقصانات پر ان سے دلی ہمدردی کااظہار بھی کیا ۔ جناب الطا ف حسین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی سے بارش کے پانی کی نکاسی کے کام پر فی الفور توجہ دی جائے اور شہریوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کا ازالہ کیاجائے۔

12/26/2024 6:42:52 AM