Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست بلدیاتی قیادت نے اپنے سابقہ دورمیں حیدرآباد اور لطیف آباد میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا۔ الطاف حسین


حق پرست بلدیاتی قیادت نے اپنے سابقہ دورمیں حیدرآباد اور لطیف آباد میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا۔ الطاف حسین
 Posted on: 11/13/2015
حق پرست بلدیاتی قیادت نے اپنے سابقہ دورمیں حیدرآباداورلطیف آبادمیں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 13 نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں حق پرست ناظمین کے پچھلے دورمیں حیدرآبادمیں کرائے گئے ترقیاتی کاموں پربھی روشنی ڈالی اوربتایاکہ حق پرست بلدیاتی قیادت نے اپنے سابقہ دورمیں حیدرآباداورلطیف آبادمیں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کومکمل کیا حیدرآباد میں 4فلائی اوور ہیڈ برج اور 50 کروڑ سے 4فلٹر پلانٹ قائم کیا۔ حیدرآباد کی تمام سڑکوں کو اسفالٹ روڈ میں تبدیل کیا گیااورپارکس کو نئے سرے سے تعمیر کیا گیا ۔ کروڑوں روپے سے سیوریج کی لائنوں کی تنصیب کی گئی، خورشید بیگم بکرا منڈی کالج قائم اورایکسپوسینٹرقائم کیاگیا، سرکاری اسکولوں میں انگلش میڈیم کا آغازاور طلبہ و طالبات میں مفت درس کتب کی فراہمی شامل ہے ۔ انہوں نے موجودہ حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے ترقیاتی کاموں پربھی روشنی ڈالی جن میں لطیف آباد نمبر میں عائشہ پارک، سرسید پارک اور خواتین پارک کاقیام ۔ لطیف آباد نمبر 10میں افضال گراؤنڈ میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر ، نذیر حسین بیڈ منٹن ہال مکمل ہوا اور VIPانکلوژرکی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔ لطیف آباد نمبر 8 میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سیوریج سسٹم اور روڈ کا کام کی تکمیل، لطیف آباد نمبر 11میں ساڑھے تین کروڑ کی رقم سے روڈ کی تعمیراور سیوریج سسٹم بنایا گیا ۔ لطیف آباد نمبر 5اور 8میں محبوب گراؤنڈ اور اکبری گراؤنڈ کی تعمیراورلطیف آباد نمبر 10میں ڈھائی کروڑ کی لاگت سے لائبریری کاکام تقریباً تکمیل کے مراحل میں ہے ۔ لطیف آباد نمبر 8 میں گورنمنٹ ڈگری کالج میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر ۔لطیف آباد نمبر 9,10,11میں 2کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی سسٹم درست کیا گیا ۔ انہوں نے بتایاکہ سالانہ بجٹ 2015/16میں 15کروڑ روپے کی لاگت سے روڈ کی تعمیر کی جائے گی اور آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کی اسکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حالی روڈ میں واحد گرلز کالج کا قیام ۔ حالی روڈ پر ڈسپنسر ی کودو اوقات میں شروع کرنا ۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے بھی اپنے دورمیں بڑے پیمانے پر حیدرآباداورلطیف آبادمیں ترقیاتی کا م کرائے جن میں ڈگری کالج اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر، سائٹ بہار کالونی میں 30بیڈ پر مشتمل اسپتال کا قیام ،بھٹائی اسپتال میں 30بیڈ کی اپ گریڈیشن، لیطف آباد نمبرمیں سیوریج سسٹم اور پمپنگ اسٹیشن کی اپ گریڈ یشن، شاہ لطیف گرلز کالج میں ITسینٹر کا قیام ،لطیف آباد میں بچوں کے اسپتال کی تعمیر، آڈیٹوریم کا قیام شاہ لیف کالج اورڈگری کالج میں بمعہ ائر کنڈیشن، چھ کروڑ کی لاگت سے خورشید بیگم گرلز کالج میں ITسینٹر کا قیام، دو کروڑ کی لاگت سے نالہ ڈی سٹلنگ ، حیدر چوک اور ریشم بازار میں دو کڑور کی لاگت سے پیورنگ کا کام ، لیڈی ڈفرن اسپتال میں 30بیڈ کی اپ گریڈیشن اور لیاقت کالونی گراؤنڈ،پریٹ آباد گراؤنڈ کی تعمیرشامل ہے۔

10/1/2024 3:32:10 PM