پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے جواں سال صاحبزادے محمد حسین کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار تعریت
لندن۔۔۔10، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے صاحبزادے محمد حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)