Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور اراکین رابطہ کمیٹی کا عید الفطر کے موقع پر کراچی اور حیدرآباد میں حق پرست شہداء کے گھروں کا دورہ


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور اراکین رابطہ کمیٹی کا عید الفطر کے موقع پر کراچی اور حیدرآباد میں حق پرست شہداء کے گھروں کا دورہ
 Posted on: 8/9/2013 1
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور اراکین رابطہ کمیٹی کا عید الفطر کے موقع پر کراچی اور حیدرآباد میں حق پرست شہداء کے گھروں کا دورہ 
رابطہ کمیٹی نے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی ، لواحقین کی دلجوئی کی اور انہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے عید الفطر کی مبارکباد دی
حق پرست شہداء اور اسیروں نے باطل قوتوں کے آگے کبھی سر نہیں جھکایا اور وہ جواں مردی ، ہمت اور جرات کی زندہ مثال بن گئے، رابطہ کمیٹی کے اراکین کی حق پرست شہداء کے لواحقین سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔9، اگست2013ء 
تصاویر
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز اور رابطہ کمیٹی کے اراکین نے عید الفطر کے پہلے دن کراچی اور حیدرآباد میں حق پرست شہداء کے گھروں کا دورہ کیا اور شہداء کے والدین ، بیواؤں ، بچوں ، بہنوں ، بھائی اور دیگر لواحقین سے ملاقات کرکے ان کی دلجوئی کی اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی کمال کے ہمراہ گلشن اقبال سیکٹر اور فیڈرل بی ایریا سیکٹر کے شہداء کے گھروں پر گئے اور شہداء کے لواحقین کو عید الفطر کی خوشیوں میں شریک کیا جبکہ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال نے ایم کیوایم سرجانی ٹاؤ ن ، نیو کراچی اور نارتھ کراچی سیکٹرز کے شہداء کے گھروں کا دورہ کیا اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا ۔ اسی طرح ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے ایم کیوایم لانڈھی ، کورنگی ، گلستان جوہر ، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سیف یار خان نے ایم کیوایم شاہ فیصل اور اسکیم 33سیکٹرز ، رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل اور حیدر عباس رضوی نے ایم کیوایم محمود آباد ، ڈیفنس اور برنس روڈ سیکٹرز ، رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان نے رنچھوڑ لائن ، لیاری اور پاک کالونی سیکٹر ز ، رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق اور کیف الواریٰ نے ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن ، قصبہ علی گڑھ اور اورنگی ٹاؤن سیکٹرز ، رابطہ کمیٹی کے رکن خالد سلطان نے ایم کیوایم ناظم آباد، ناظم آباد گلبہار اور لیاقت آباد ،ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی نے ایم کیوایم کے ونگز کشمیر کمیٹی ، ایچ او سی ، پی ایس او سی ، پی او سی اور کے ایم او سی جبکہ رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے حیدر آباد میں حق پرست کے شہداء کے گھروں کا دورہ کیااور انہیں صبر کی تلقین کی ،رابطہ کمیٹی کے اراکین نے شہداء کے لواحقین سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ہے اور شہداء کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین نے شہداء کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ایم کیوایم دنیا بھر میں جانی جاتی ہے اور حق پرستی کی راہ میں قربانی دینے والے شہداء ایم کیوایم کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ ایم کیوایم پر کئی کٹھن اور مشکل حالات آئے لیکن حق پرست شہداء اور اسیروں نے باطل قوتوں کے آگے کبھی سر نہیں جھکایا اور وہ جواں مردی ، ہمت اور جرات کی زندہ مثال بن گئے ۔رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ ایم کیوایم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریگی اور حق پرستی کے مشن ، مقصدا ورنظریئے کے حصول تک اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی ۔ اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی اور ایم کیوایم کے مختلف ونگز اور شعبہ جات کے اراکین بھی موجود تھے ۔ 


12/26/2024 7:43:07 AM