ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، ارکان اسمبلی اور شعبہ جات کے ارکان نے عید الفطر کی نماز جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ادا کی
عید الفطر کی نماز کے بعد رابطہ کمیٹی، ارکان اسمبلی نے نمازیوں سے عید ملی اور انہیں الطاف حسین کی طرف سے مبارکباد دی
کراچی ۔۔۔9، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست ارکان اسمبلی اور ایم کیوایم کے مختلف ونگز اور شعبہ جات کے اراکین نے عید الفطر کی نماز جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ادا کی ۔ عید الفطر کی نما زکی ادائیگی کرنے والوں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر نصرت، انجینئر ناصر جمال، رابطہ کمیی کے اراکین انیس قائم خانی ، عامر خان ، امین الحق ، عادل خان ، واسع جلیل، گلفراز خٹک، کیف الوریٰ، اسلم آفریدی، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری، حق پرست ارکان اسمبلی کے علاوہ نمازیوں کی بڑی تعداد شامل تھی ۔ اس موقع پر اجتماعی دعا کی گئی جس میں ملک باالخصوص کراچی میں قیام امن ، دہشت گردی کے خاتمے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ، عوامی مسائل کے حل ، بیماروں کی صحتیابی اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت وتندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ بعدازاں رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست ارکان اسمبلی نے جناح گراؤنڈ اور نائن زیرو عزیز آباد پر نمازیوں سے عید ملی اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ۔