اللہ تعالیٰ عید الفطرکی خوشیوں کے طفیل پورے ملک میں امن لے آئے، ایماندار، سچے لوگوں کی حکمرانی قائم کرے، الطاف حسین
جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور ان کیلئے دعائیں کیں
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد پر نماز عید الفطر کے بعد مبارکباد دینے کیلئے جمع ہونے والے ذمہ دارا ن و کارکنان سے گفتگو
لندن۔۔۔9، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ عید الفطرکی خوشیوں کے طفیل پورے ملک میں امن لے آئے ، ایماندار ، سچے لوگوں کی حکمرانی قائم کرے ، چور اچکے اور ملکی دولت لوٹنے والوں سے ملک کو نجات دلائے ،اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنیو الوں کو عبرتناک عذاب اورانجام سے دوچار کرے ۔ یہ دعا جناب الطاف حسین نے عید الفطر کے پہلے روز نماز عید کے بعد ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد پر مبارکباد دینے کیلئے جمع ہونے والے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست ارکان اسمبلی ، شعبہ جات کے اراکین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹر نصرت ، انجینئر ناصر جمال بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پوری دنیا باالخصوص پاکستان میں مظلوموں کو باعزت زندگی گزارنے کیلئے فضاء اور ماحول عطا فرمائے ۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ میری ہمت اور حوصلہ اللہ تعالیٰ آخری سانس تک برقرار فرمائے اور آخری سانس تک میرے منہ سے کلمہ حق نکلے ۔ انہوں نے ہنگو اور کوئٹہ میں عید الفطر کے موقع پر دہشت گردی کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اورہنگو اور کوئٹہ واقعات میں شہید افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی ، ارکان اسمبلی ، شعبہ جات کے ذمہ داران اور دیگر افراد اور ان کے اہل خانہ کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے دعائیں کیں۔