کارکنان سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔ 8اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Aکے کارکنان عبد الولی شہید اور عبد الخالق کی والدہ محترمہ سیمن النساء،اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ120کے کارکن سلیم دانش کے والد مقیم احمد اورایم کیو ایم نوشہرو فروز زون سیکٹر موروکے سیکٹر کمیٹی کے رکن محمد علی کی ہمشیرہ پروین بی بی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقا م عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)