گلشن اقبال سیکٹر کے کارکن خورشید احمد اور قصبہ علیگڑھ سیکٹر کے کارکن شیخ ناصر جمال کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔8اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم گلشن اقبال سیکٹر یونٹ66-Bکے کارکن خورشید احمد اورقصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 130کے کارکن شیخ ناصر جمال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)