پاکستان سمیت دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے عید الفطر کی مبارکباد
عوام دہشت گردی کے واقعات، سانحات، طوفانی بارشوں اور سیلاب سے آنے والی تباہی کے باعث عید الفطر سادگی سے منائیں
اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں اور آپس میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں
پورے ملک میں ایک ساتھ عید کا منایا جانا انتہائی خوش آئند ہے، پاکستان کو آج ہر شعبہ میں ایسی ہی یکجہتی اور اتحاد کی اشد ضرورت ہے
ایم کیوایم کے کارکنوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوں، بچوں کو قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے عید کی خصوصی مبارکباد
ایم کیوایم کے رہنماء، منتخب نمائندے اور ذمہ داران عید الفطر کے موقع پر تحریک کے شہیدوں کو ضرور یاد رکھیں، شہداء کے گھروں کے دورے کریں اور انکے لواحقین کا غم بانٹیں
اللہ تعالیٰ اس عید الفطر کو پوری ملت اسلامیہ خصوصاً پاکستان کیلئے باعث رحمت و برکت بنائے، پاکستان کو خطرات اور مشکلات سے نکالے اور ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔8، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیابھر کے تمام مسلمانوں کوعیدالفطرکی مبارکبادپیش کی ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے پوری قوم کوعیدالفطرکی مبارکبادپیش کی اوران سے کہاکہ وہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تواتر کے ساتھ ہونے والے دہشت گردی کے بڑے واقعات ،سانحات او رطوفانی بارشوں اورسیلاب سے آنے والی تباہی کے پیش نظر عید الفطر سادگی سے منائیں اور اپنی خوشیوں میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کوضروریادرکھیں ،انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں اور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ جناب الطا ف حسین نے پورے ملک میں ایک ساتھ عید منائے جانے کے اعلان کوانتہائی خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوآج ہرشعبہ میں ایسی ہی یکجہتی اوراتحا کی اشد ضرورت ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں اورسندھ ، پنجاب، بلوچستان،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرسے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنوں ،ماؤں، بہنوں ، بزرگوں ،بچوں کو بھی عیدکی خصوصی مبارکبادپیش کی اورتحریک کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں اورذمہ داران سے کہاکہ وہ عیدالفطرکے موقع پر تحریک کے شہیدوں کو ضرور یادرکھیں،شہداء کے گھروں کے دورے کریں اورانکے لواحقین کاغم بانٹیں ۔جناب الطا ف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ اس عیدالفطرکوپوری ملت اسلامیہ خصوصاً پاکستان کیلئے باعث رحمت وبرکت بنائے، پاکستان کوخطرات اورمشکلات سے نکالے اورملک وقوم کوترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔