نامزد حق پرست امیدوار NA-254 علی راشد کی مولانا شاہ احمد نورانی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فریدہ احمد صدیقی کی نماز جنازہ میں شرکت
مرحومہ کے صاحبزادے طلحہ صدیقی سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار
کراچی۔۔۔8اگست2013ء
معروف مذہبی اسکالر، روحانی شخصیت اور سیاسی رہنما مولانا شاہ احمد نورانی مرحوم کی ہمشیرہ،سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ ڈاکٹر فریدہ صدیقی کی نمازجنازہ بعد نماز ظہرعبداللہ شاہ غازیؒ کے مزارکے احاطے میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں نامزد حق پرست امیدوار برائے قومی اسمبلی NA-254 علی راشد اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔ بعدازاں علی راشد نے فریدہ احمد صدیقی کے صاحبزادے طلحہ صدیقی سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔