ٹنڈو الہ یار میں سیلابی پانی میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔8، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ٹنڈو الہ یار میں سیلابی پانی میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوار کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)