پی ایف یو جے کے سابق صدر اور سینئر صحافی آئی ایچ راشد کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔8، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پی ایف یو جے کے سابق صدر اور سینئر صحافی آئی ایچ راشد کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آزادی صحافت اورویج بورڈ ایوارڈکے لئے گراں قدر خدمات پر آئی ایچ راشد کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہاکہ ان کی خدمات کو صحافت کی دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)