خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان اور غذائی جناس جمع کرانے اور انہیں زلزلہ سے
متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے
مخیرحضرات نے ملک میں آنے والے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے چاول سے بھراایک ٹرک خدمت خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدردفترپہنچایا
کراچی میں لگائے گئے 40امدادی کیمپوں اور اندرون سندھ ، صوبہ پنجاب ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں لگائے گئے مجموعی طور پر 100امدادی کیمپوں پر چوتھے روز بھی عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں امدادی سامان اور غذائی اجناس عطیہ کی گئیں
رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد حسین ، اسلم آفریدی ، عارف خان ایڈووکیٹ ، ارشد حسن اور عبد الحسیب نے ڈسٹرکٹ ایسٹ ، ویسٹ اور
کورنگی میں لگائے گئے امدادی کیمپوں کے دورے کئے
رابطہ کمیٹی اراکین نے امدادی کیمپوں پر عوام سے امدادی سامان اور عطیات وصول کئے اور ان کا شکریہ ادا کیا
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زلزلہ متاثرین کیلئے ملک بھر میں امدادی کیمپس کا قیام اور متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کرنا دکھی انسانیت کی بڑی خدمت ہے ،امداد جمع کرانے والے عوام کے تاثرات
کراچی ۔۔۔30، اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان اور غذائی ا جناس جمع کرانے اور انہیں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں مخیرحضرات کی جانب سے ملک میں آنے والے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے چاول سے بھراایک ٹرک خدمت خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدردفترپہنچایا۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرکہف الواریٰ نے امدادی سامان کا یہ ٹرک وصول کیااورمخیرحضرات کاقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے شکریہ اداکیا۔ زلزلہ متاثرین کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی میں لگائے گئے 40امدادی کیمپوں اور اندرون سندھ ، صوبہ پنجاب ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں لگائے گئے مجموعی طور پر 100امدادی کیمپوں پر چوتھے روز بھی عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں امدادی سامان اور غذائی اجناس عطیہ کی گئیں جن میں چاول ، دالیں ، آٹا ، خشک دودھ ، منرل واٹر ، وہیل چیئرز ، کمبل ، لحاف ، بستر ، چادریں ، ٹینٹ ، خیمے ،ادویات اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء بڑی مقدار میں شامل ہیں ۔کراچی میں لگائے گئے امدادی کیمپوں پر جمع ہونے والا امدادی سامان خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں قائم کئے گئے مرکزی کیمپ پر روزانہ کی بنیاد پر بھیجا جارہا ہے جہاں سے یہ امدادی سامان ٹرکوں میں بھر پر متاثرہ علاقوں کیلئے روانہ کیاجارہا ہے ۔ چوتھے روز بھی کے کے ایف کے صدر دفتر کے مرکزی امدادی کیمپ سے غذائی اجناس اور غذائی اجناس پر مشتمل ٹرک زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کیلئے روانہ کئے گئے جنہیں ایم کیوایم کی رابطہ کمٹی کے ارکان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے اپنی نگرانی میں روانہ کیا ۔