ایم کیو ایم کی سینئر کارکن محترمہ ناہید فاطمہ کی والدہ سروری بیگم کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔29؍ اکتوبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی سینئر کارکن محترمہ ناہید فاطمہ کی والدہ سروری بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے محترمہ ناہیدبیگم سمیت تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑ ی میں مجھ سمیت ایم کیوا یم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ سروری بیگم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ ( آمین)