خدمت خلق فاؤنڈیشن سالانہ امدادی پروگرام کی جھلکیاں
* متحدہ وقومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤندیشن کے زیراہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی ۲۸رمضان المبارک کوجناح گراؤنڈعزیزآبادمیں سالانہ امدادی پروگرام منعقدہوا۔
* سالانہ امدادی پروگرام میں ہزاروں ضرورتمندوں ،معذوروں، مساکین،یتمیوں اور،بیواؤں میں کروڑوں روپے مالیت کاامدادی سامان تقسیم کیاگیاجبکہ اس کے علاوہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت بے سہارابچوں کے تعلیمی اخراجات،غریب غرباء کوطبّی سہولیات اورماہانہ بنیادوں پرراشن کی فراہمی اور نقد امدادکاسلسلہ پورے سال جاری رہتاہے ۔
* امدادی سامان میں مکمل ماہانہ راشن کے پیکٹ(جس میںآٹا،چاول،دالیں،گھی،شکر،خشک دودھ،مصالحہ جات،نمک،مرچ،چائے کی پتی اورروزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء شامل ہیں)وہیل چیئرز،سلائی مشینیں،فروٹ وسبزی کے ٹھیلے،سائیکل،پنکھے،کمبل،مردانہ و زنانہ ملبوسات،بچوں کے سیلے سیلائے کپڑے اور نقدی کے علاوہ دیگر اشیاء شامل تھیں۔
* ایم کیوایم کی جانب سے سالانہ امدادی پروگرام کے سلسلے میں غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے اور اس سلسلے میں جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں بڑاپنڈال تیار کیا گیاتھا
جبکہ کسی بھی غیرمعمولی صورتحال سے بچاؤکیلئے واگ تھیروگیٹ لگائے گئے تھے۔
* امدادی پروگرام میں شرکاء کی نشستوں کیلئے کرسیاں لگائی گئیں تھیں۔
* پنڈال میں دائیں بائیں جانب امدادی سامان کے خصوصی اسٹالزبنائے گئے تھے جہاں نقد امداد وامدادی اشیاء وصول کرنے والے اپنے ٹوکن دیکھاکراپنی مطلوبہ امداد باآسان وصول کرسکتے تھے۔
* مولاناتنویرالحق تھانوی نے پروگرام کا باقاعدہ آغازقرآن پاک کی تلاوت سے کیا۔
* سالانہ امدادی پروگرام سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی وحق پرست سینیٹر سید مصطفی کمال نے مختصراًخطاب کیا۔
* امدادی پروگرام میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں،مختلف سیاسی وسماجی شخصیات،صنعتکاروں،تاجروں،دانشور،ادیب،اینکرپرسن،صحافی،کالم نگار،تجزیہ نگار، ڈاکٹرز ،
انجینئرز،پروفیسرزاورمختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افرادنے شرکت کی اوراپنے ہاتھوں سے ضرورتمندوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔
* سالانہ امدادی پروگرام کی تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے ٹرسٹیزحضرات کے ہمراہ حق پرست اراکین سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔
* ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈپٹی کنوینرزڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،انجینئرز ناصر جمال،قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرمحمدفاروق ستار ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی سینٹر سیدمصطفی کمال،نگراں کے کے ایف حمدعلی ،ٹرسٹیز بابر خان غوری ، عادل صدیقی،عبدالحسیب،پیپلز پارٹی سندھ کی رہنماء محترمہ شرمیلافاروقی،پاکستان اورڈیموکریٹ پارٹی کے مرکزی رہنماء بشارت مرزا نے امدادی سامان تقسیم کیا۔
* خدمت خلق فاؤنڈیشن کے سالانہ امدادی پروگرام میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے تمام شرکاء کیلئے افطاری باکس تقسیم کیے گئے جبکہ پنڈال میں شرکاء کیلئے نمازکاخصوصی انتظام کیاگیاتھا۔
*
ملکی تاریخ کے سب سے بڑے امدادی پروگرام میں جہاں ہزاروں افرادکوبیگ وقت امدادی سامان اوراشیاء تقسیم کی گئی شرکاء کی جانب انتہائی نظم وضبط کامظاہرہ کیاگیا اورتمام شرکاء نے اپنی اپنی مطلوبہ اشیاء مقررہ اسٹالز سے وصول کیں۔
تصاویر