Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست ارکان اسمبلی نے عوامی شکایات پر ملیر میں واقع عید گاہ گراؤنڈ کا دورہ کیا ، بارش کے پانی کی فی الفور نکاسی کیلئے انتظامیہ کو ہدایت دیں


حق پرست ارکان اسمبلی نے عوامی شکایات پر ملیر میں واقع عید گاہ گراؤنڈ کا دورہ کیا ، بارش کے پانی کی فی الفور نکاسی کیلئے انتظامیہ کو ہدایت دیں
 Posted on: 8/7/2013 1
حق پرست ارکان اسمبلی نے عوامی شکایات پر ملیر میں واقع عید گاہ گراؤنڈ کا دورہ کیا ، بارش کے پانی کی فی الفور نکاسی کیلئے انتظامیہ کو ہدایت دیں
حق پرست منتخب نمائندے بارش متاثرین کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لاتے رہیں گے، ساجد احمد ، اشفاق منگی ، ندیم راضی 
کراچی ۔۔۔7، اگست2013ء 
حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی اشفاق منگی اور ندیم راضی نے عوامی شکایات پر ملیر میں واقع عید گاہ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور بارش کے باعث عید گاہ گراؤنڈ میں کھڑے ہونے والے پانی کی نکاسی کیلئے ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایت کی ۔ انہوں نے عید گاہ گراؤنڈ کے اطراف کا بھی دورہ کیا اور علاقے میں صفائی ، ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور جراثیم کش اسپرے کیلئے متعلقہ انتظامیہ کو فی الفور اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر علاقے کے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ملیر عیدگاہ گراؤنڈ میں بارش کا پانی کھڑا ہے اور عوامی شکایات پر حق پرست نمائندے گراؤنڈ سے بارش کے پانی کی نکاسی اور علاقے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کیلئے آپ کے درمیان موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے بارش متاثرین کیلئے منتخب عوامی نمائندوں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے اور انشاء اللہ حق پرست منتخب نمائندے بارش متاثرین کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لاتے رہیں گے ۔ عید گاہ گراؤنڈ ملیر کے مکینوں نے گراؤنڈ سے پانی کی نکاسی کیلئے حق پرست ارکان اسمبلی کی جانب سے فی الفور نوٹس لینے پر ان سے دلی تشکر کااظہار کیا اور کہا کہ عید الفطر کیلئے عید گاہ گراؤنڈ سے پانی کی نکاسی کے کام کیلئے حق پرست ارکان اسمبلی نے جس طرح سے دلچسپی لی ہے اس کا اجر عظیم اللہ تعالیٰ ضرور دے گا۔ 



12/26/2024 5:53:20 AM