غربائے اہلحدیث کے رئیس الناظم اورجامعہ ستاریہ رحمانیہ کے مہتمم پروفیسر دلاور رحمانی کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔7، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے غربائے اہلحدیث کے رئیس الناظم اورجامعہ ستاریہ رحمانیہ کے مہتمم پروفیسر دلاور رحمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے پروفیسر دلاور رحمانی مرحوم کی دینی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)