بلوچستان کے شہرمستونگ میں بم دھماکے پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارمذمت ۔
دھماکے میں خواتین اوربچوں سمیت کئی افرادکے ہلاک وزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہار ۔
لندن ۔۔۔ 7 اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے بلوچستان کے شہرمستونگ میں بم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے اوردھماکے میں خواتین اوربچوں سمیت کئی افرادکے ہلاک وزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جودہشت گردعناصررمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی دھماکوں کے ذریعے معصوم شہریوں عورتوں بچوں کاخون بہارہے ہیں وہ کسی بھی طرح ملک وقوم کے دوست نہیں ہوسکتے۔ جناب الطا ف حسین نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے تعزیت کااظہارکیااورزخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعاکی۔