کراچی کے علاقے لیاری میں جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب دھماکے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
کراچی میں مسلسل بم دھماکے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیے جارہے ہیں تاکہ کراچی کے امن کو تباہ کیا جاسکے
کراچی۔۔۔ 7اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے لیاری میں جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب دھماکے کی پر سخت ترین ا لفاظ میں مذمت ہے کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں آٹھ سے زائد بچوں کے جاں بحق اور 24زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ ایک بیا ن میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں مسلسل بم دھماکے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیے جارہے ہے تاکہ کراچی کے امن کو تباہ کیا جاسکے ۔انہوں نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لیار ی میں بم دھماکے کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردعناصر کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سز اد ی جائے ۔