گلشن اقبال اور ڈیفنس میں متعدد بم دھماکوں اور ٹنڈو آدم و نوابشاہ کے ٹریک پر بم دھماکوں پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
واقعہ کی تحقیقات کی جائے اور اس میں ملوث دہشت گرد عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سز ادی جائے
کراچی ۔۔ 6اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال اورڈیفنس میں متعددبم دھماکوں اورٹنڈو آدم و نوابشاہ کے ٹریک پر بم دھماکوں پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ میں چار افراد کے زخمی ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بم دھماکے شہر میں امن تباہ کر نے کی سازش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جائے اور اس میں ملوث دہشت گردعناصر کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سز اد ی جائے۔